نئی دہلی(آن لائن) بھارت نے پاکستان پر الزام تراشی کرتے ہوئے کہا ہے کہ سرحد پار دہشت گردی کا بنیادی ڈھانچہ ملکی سلامتی کیلئے ایک بڑا خطرہ ہے تاہم سکیورٹی فورسز اور تمام ایجنسیاں سرحدوں کے تحفظ اور دفاع کیلئے مکمل طور پر تیار ہیں۔ وزیر داخلہ سشیل کمار شنڈے کا کہنا تھا کہ بھارت میں ہونے والے تمام دہشت گردی کے واقعات میں پاکستان کا ہاتھ ہے۔