لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اٹک محمد تنویر میر کی خدمات وفاقی حکومت کے سپرد کر دیں تاکہ انہیں بنکنگ کورٹ راولپنڈی کا جج مقرر کیا جا سکے جبکہ ایک دوسرے نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی کورٹ نے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سرگودھا ندیم طاہر سید کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ہفتہ میں تین دن تحصیل سلانوالی میں زیر سماعت سول اور فوجداری مقدمات کو نمٹائیں۔اس سلسلہ میں نوٹیفکیشن جاری کر دیئے گئے ہیں۔
ڈسٹرکٹ جج اٹک تنویر میر کی خدمات وفاق کے سپرد، ڈسٹرکٹ جج سرگودھا کو سلانوالی میں 3 روز میں مقدمات نمٹانے کی ہدایت
Dec 07, 2013