نارنگ منڈی (نامہ نگار) تین صوبوں کی بہاریں دیکھنے والے 122 سالہ شخص چودھری منظور احمد گارڈ آف جیون گورایہ انتقال کر گئے۔ مرحوم مسلم لیگی رہنما چودھری مقصود احمد گورایہ کے چچا تھے۔ مرحوم نے درجنوں پوتے پوتیاں سوگوار چھوڑی ہیں۔ مرحوم سادہ غذا استعمال کرتے تھے اور اس عمر میں بھی واک ان کا معمول تھا۔ ان کا زیادہ وقت کھیتوں میں گزرتا تھا۔ قیام پاکستان کے لئے مرحوم کی خدمات ناقابل فراموش تھیں۔ دریں اثناء وفاقی وزیر دفاعی پیداورا رانا تنویر حسین اور ایم پی اے چودھری خرم گلفام نے اظہار تعزیت کر تے ہوئے مرحوم کی ملی خدمات کو سراہا ہے۔