اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) ایف آئی اے تحقیقاتی کمیٹی نے اصغر خان کیس پر کام کا باضابطہ آغاز کر دیا۔ ذرائع کے مطابق تحقیقاتی کمیٹی نے اصغر خان کیس سے متعلق تمام ریکارڈ طلب کر لیا گیا۔ درخواست گزار اصغر خان کا بیان آئندہ ہفتے ریکارڈ کئے جانے کا امکان ہے۔ سابق سربراہ مہران بنک یونس حبیب اور جنرل (ر) اسلم بیگ ، اسد درانی اور سابق بریگیڈئر آئی ایس آئی حامد سعید کے بیان ریکارڈ ہوں گے۔ کمیٹی معلومات رکھنے والے سینئر صحافیوں کے بیانات بھی ریکارڈ کرے گی۔ ایف آئی اے کی تحقیقاتی کمیٹی نے سپریم کورٹ کے حکم پر تحقیقات کا آغاز کیا ہے۔ سپریم کورٹ نے جنرل (ر) اسلم بیگ اور اسد درانی کیخلاف کارروائی کی ہدایت کی تھی۔عدالت نے رقم لینے والوں کے متعلق تحقیقات اور ان سے رقم واپس لینے کا حکم دیا تھا۔
اصغر خان کیس، ایف آئی اے تحقیقاتی کمیٹی نے تمام ریکارڈ طلب کر لیا
Dec 07, 2013