وزیر اعظم کے پاس دو رس تبدیلیوں اور تعمیر و ترقی کا روڈ میپ موجود ہے: چوہدری نواز

کاہنہ (نامہ نگار) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنما لاہور کے نائب صدر چوہدری نواز آف لدھڑ نے اپنے ڈیرے پر بلدیاتی الیکشن کے امیدواروں برائے چیئرمین و کونسلر اور دیگر مسلم لیگی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم میاں نواز شریف وزیر اعلیٰ میاں شہباز شریف  پاکستان میں چودہ سال سے بھڑکنے والی بد امنی اور بد عنوانیاں کی آگ بجھا دیں گے ان کے پاس دو رس تبدیلیا ںاور تعمیر و ترقی کا روڈمیپ موجود ہے ورثہ میں ملی کمزور معیشت بے روز گاری اور بد ترین دہشت گردی حکومت کے لیے بڑا چیلنج ہے۔

ای پیپر دی نیشن