وزیراعظم آج اتحادیوں اور پارٹی ر ہنمائوں سے تحریک انصاف کیساتھ مذاکرات پر مشاورت کریں گے

اسلام آباد(آن لائن) وزیراعظم میاں نواز شریف (آج) اتوار کو تحریک انصاف کیساتھ مذاکرات کے حوالے سے اپنی جماعت اور اتحادیوں سے مشاورت کریں گے۔ رپورٹ کے مطابق وزیراعظم نواز شریف وطن واپسی کے بعد آج اتوار کو اتحادی جماعتوں اور اپنی پارٹی کے سینئر راہنمائوں اور وزراء سے ملاقات کریں گے۔ ملاقات میں تحریک انصاف کیساتھ بات چیت کے دوبارہ آغاز کے حوالے سے حکمت عملی کی منظوری دی جائے گی۔ پارٹی راہنمائوں سے مشاورت کے بعد وزیراعظم کی (کل) پیر کے روز پارلیمانی راہنمائوں کیساتھ ملاقات متوقع ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن