لاہور+ شیخوپورہ (سٹاف رپورٹر+ نامہ نگار خصوصی) لاہور میں ڈاکوئوں اور چوروں نے شہریوں کو لاکھوں روپے کی نقدی، زیورات اور دیگر قیمتی اشیاء سے محروم کر دیا جبکہ شیخوپورہ میں مزاحمت پر خاتون کو قتل کر دیا گیا۔ معلوم ہوا ہے فیصل ٹائون بی بلاک کے رہا ئشی حیدر کے گھر سے چوروں نے 35لاکھ کی نقدی، زیورات اور قیمتی اشیاء چوری کر لیں۔ ہیر موضع لدھڑ میں حسنین کے اہل خانہ کو یرغمال بنا کر ڈاکوئوں نے گھر سے 1لاکھ 10 ہزار کی نقدی زیورات، شاد باغ شیر شاہ روڈ پر قیصر میڈیکل سٹور سے 50 ہزار، نواب ٹائون کے علاقہ میں سلیم کے دفتر سے 90 ہزار، مناواں کے علاقہ میں رمضان کی دکان سے 50 ہزار ، فیصل ٹائون بی بلاک میں مسعود اور اسکی فیملی سے 5 لاکھ، سٹی رائیونڈ مانگ گائوں میں نوید مسیح سے 8 لاکھ کا مزدا و نقدی، ستوکتلہ غازی روڈ پر مصطفی اور اسکے دوست سے 60 ہزار، شاہدرہ ٹائون کے علاقہ میں وقار اور اسکی فیملی سے 35 ہزار، گلشن اقبال عمر بلاک میں جہانزیب سے 35 ہزار، جوہر ٹائون میں حماد اور الیاس سے 30ہزارکی نقدی، زیورات اور دیگر قیمتی اشیاء لوٹ لیں گئیں۔ اسلام پورہ میں نواز، نواب ٹائون میں ناصر، غالب مارکیٹ میں ریاست، گوالمنڈی سے منظورکی گاڑیاں جبکہ کاہنہ میں سلمان، نشتر کالونی میں اکرام، سبزہ زار میںنواز، گلبرگ میں ریحان، شاد باغ میں مشتاق، مزنگ میں مظہر، کوٹ لکھپت میں مشتاق، نیو انارکلی میں مشتاق، گرین ٹائون میں شبیر، شادمان میں تنویر کی موٹر سائیکلیں چوری کر لی گئیں۔ علاوہ ازیں شیخوپورہ میں تھانہ ہائوسنگ کالونی کے علاقہ کانونگو میں ڈاکوئوں نے دوران واردات مزاحمت پر خاتون کو ہلا ک کر دیا۔ مقامی رہائشی علی رضا اپنی اہلیہ کے ہمراہ موٹر سائیکل پر سوار ہوکر گھر جا رہا تھا ناکہ لگائے میاں بیوی سے نقدی اور زیورات وموبائل فونز چھین لئے مزاحمت پر ڈاکوئوں کی طرف سے کی گئی فائرنگ کی زد میں آکر زمیرہ بی بی ہلاک ہوگئی تاہم علی رضا ڈاکوئوں کی اس فائرنگ سے معجزانہ طور پر محفوظ رہا اور ڈاکو فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے، بعدازاں مقامی شہری اس واقعہ پر سراپا احتجاج بن گئے اور نعش سڑک پر رکھ کر مظاہرہ کرتے مطالبہ کیا ڈاکوئوں کو فی الفور گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔