تھرپارکر (آئی این پی+ نوائے وقت رپورٹ) غذائی قلت کے باعث تھر سے گولارچی ہسپتال منتقل ہونے والی سات ماہ کی بچی اور چھاچھرو میں 4 ماہ کا بچہ دم توڑ گیا۔ 66 روز میں جاں بحق بچوں کی تعداد 152 ہو گئی، بے بس مکین ادویات ، صاف پانی اور خوراک کیلئے کسی مسیحا کے منتظر ہیں۔ تھرپارکر میں بھوک ، پیاس اور بیماری عذاب بن گئی۔ غذائی قلت کے باعث مٹھی سے نقل مکانی کرنے والے خاندان کا بدقسمتی نے گولارچی میں بھی پیچھا نہ چھوڑا۔ مزدوری کے غرض سے بدین نقل مکانی کرنے والے کرشن بھیل کی سات ماہ کی بچی سیتا گولارچی ہسپتال میں زیر علاج تھی۔
تھر میں غذائی قلت کا شکار مزید 2 بچے دم توڑ گئے
Dec 07, 2014