پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ون ڈے میچ کل کھیلا جائے گا

لاہور(نمائندہ سپورٹس) پاکستان اور نیوزی لینڈکے درمیان پانچ ون ڈے میچوںکی سیریز کا پہلا میچ کل دبئی میں کھیلا جائےگا۔میچ شام چار بجے شروع ہوگا۔ پاکستانی ٹیم مصباح الحق کی قیادت میں میدان میں اترے گی۔ جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں احمد شہزاد، اسد شفیق، بلاول بھٹی، حارث سہیل، محمد حفیظ، محمد عرفان، ناصر جمشید، سرفراز احمد، شاہد آفریدی، سہیل تنویر، عمر اکمل، عمرگل، وہاب ریاض، یونس خان اور ذوالفقار بابر شامل ہیں۔ نیوزی لینڈ کی قیادت کے فرائض کین ولیمسن انجام دیں گے، ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں میں کورے اینڈرسن، ڈین براﺅنلی، اینٹن ڈیوچ، مارٹن گپٹل، میٹ ہینری، ٹام لیتھم، مچل کلینگھن، نیتھن میک کلم، کائل ملز، ایڈم ملن، جیمز نیشم، لوک رونکی، روس ٹیلر اور ڈینیئل ویٹوری شامل ہیں۔ دونوں ٹیموں کے مابین سیریز کا دوسرا ون ڈے میچ 12 دسمبر کو شارجہ کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ تیسرا ون ڈے 14 دسمبر، چوتھا 17 دسمبر جبکہ پانچواں اور آخری ون ڈے 19 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل دونوں ٹیموں کے درمیان ٹیسٹ اور ٹی 20 سیریز برابر رہی۔

ای پیپر دی نیشن