قومی کبڈی ٹیمیں ورلڈکپ میں اچھا کھیل کر فائنل جیتےں گی : رانا مشہود

لاہور (نمائندہ سپورٹس) صوبائی وزیر کھیل، تعلیم رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ کبڈی ورلڈکپ کیلئے کھلاڑی میرٹ پر منتخب کئے گئے ہیں۔ امیدہے قومی ٹیمیں اچھاکھیل کرفائنل جیتےں گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹیموں کی بھارت روانگی پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ٹیم میں شفیق چشتی(کپتان)، اکمل شہزاد(نائب کپتان)، محمد عرفان، رحمان اشتیاق، محمد خان، مشرف جاوید، خالد بھٹی، محسن نصیر، محمد رمضان، علی شان، نعیم طاہر شامل ہیں۔ خواتین میں مدیحہ لطیف (کپتان)،سائرہ سعید، نیلم ریاض ودیگر شامل ہیں۔، سحرش، ندا ارشد، سائرہ بانو، عمارہ رزاق، آگسٹا اجمل، سعدیہ عبدالخالق، سمیرا ظہور، سیدہ فریدہ خانم، رخسانہ پروین، زینت پروین، راحیلہ، ٹیم منیجر سمیرا ستار اور محمد آصف کوچ شامل ہیں۔

ای پیپر دی نیشن