قاہرہ (رائٹرز) 2013 ء کے دوران اسرائیل سرحد کے قریب صحرائے سینائی میں 25 پولیس اہلکاروں کے قتل کے الزام میں معروف جہادی عادل بہارہ سمیت 7 افراد کو سزائے موت دینے کا حکم سنا دیا۔ یہ واقعہ اس وقت 23اگست کو پیش آیا تھا جب پولیس نے مرسی کے حامیوں کے کیمپ اکھاڑنے کی کوشش کی تھی۔ عدالتی ذرائع کے مطابق فیصلے کیخلاف اپیل کی جا سکتی ہے ارو ملزموں کی سزا پر عملدرآمد کیلئے مفتی اعظم کی توثیق بھی لازمی ہوتی ہے۔