لندن (بی بی سی اردو) ایک نئی تحقیق کے مطابق لیپ ٹاپ کی پرانی بیٹریوں میں اتنی توانائی باقی ہوتی ہے کہ انکی مدد سے کچی آبادیوں کے مکانات میں روشنی کی جا سکے۔ تحقیق میں جب ان پرانی بیٹریوں کا جائزہ لیا گیا تو ان میں سے 70 فیصد میں اتنی طاقت تھی کہ وہ ایک ایل ای ڈی لائٹ کو ایک برس تک روزانہ چار گھنٹے روشن رکھ سکیں۔