پھالیہ+منڈی بہاﺅ الدین (نامہ نگاران ) رشتہ کے تنازعہ پر فائرنگ کر کے لڑکی کی والدہ اور ماموں کو قتل، مقتولہ کے شوہر کو شدید زخمی کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ قادرآباد کے علاقہ فرخ پور بھٹیاں میں گذشتہ رات کو برداری کا اکٹھ ہوا جس میں نصرت بی بی سے اس کی بیٹی کے رشتہ کی بات چیت کے دوران تلخ کلامی ہوگئی جس کا شیر خاں کو رنج تھا جس پر شیر خاں، محمد اختر، محمد اصغر، زبیر احمد، کوثر بی بی اور محمد بوٹا کے ہمراہ اندھا دھند فائرنگ کرکے نصرت بی بی اور اس کے بھائی محمد اسلم کو قتل کردیا جبکہ مقتو لہ کا شوہر محمد اسلم ولد احمد شدید زخمی ہو گیا۔ ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامےاب ہو گئے۔ تھانہ قادر آباد پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعشیں قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے تحصیل ہسپتال پھالیہ منتقل کردیا گیا۔ پوسٹمارٹم کے بعد نعشیں ورثاءکے حوالے کردی گئیں جنہیں آبائی گاﺅں میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ پولیس نے خاتون سمیت 6 افراد کیخلاف مقدمہ درج کر لیا۔
پھالیہ قتل