لاہور میں گیس کی بندش اور پریشر میں کمی سے صارفین کو مشکلات کا سامنا

لاہور (نیوز رپورٹر) لاہور میں گیس کی بندش اور پریشر میں کمی سے صارفین کو شدید مشکلات کا شکار اور اذیت میں مبتلا کر دیا لاہور کے مختلف علاقوں میں گیس کی بندش کے بعد صارفین نے ایل پی جی سلنڈر کا استعمال شروع کر دیا۔ بتایا گیا ہے کہ سردی کی شدت میں اضافے سے لاہور میں سوئی ناردرن کے سسٹم میں گیس نہ ہونے کے برابر رہ گئی ہے۔ علامہ اقبال ٹائون گلشن بلاک، ہنزہ بلاک، بدر بلاک، مصری شاہ، والٹن، نشتر ٹائون، گلشن راوی، سکیم موڑ، ائرپورٹ سے ملحقہ آبادیوں، مغل پورہ اور دیگر میں گیس کا پریشر کم ہو گیا ہے گھریلو صارفین کو ایسی صورتحال میں پریشانی کا سامنا ہے شہریوں کا کہنا ہے کہ مجبوری کی حالت میں انہیں ایل پی جی سلنڈر کا سہارا لینا پڑ رہا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...