مسلم لیگ ن کی حمایت پر راولپنڈی کے عوام کا شکریہ، گھر واپس لوٹنے پر خوش آمدید کہتے ہیں: مریم نواز کا ٹویٹ

لاہور (آئی این پی) وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے راولپنڈی میں مسلم لیگ (ن) کی بلدیاتی انتخابات میں کامیابی پر عوام کا شکریہ ادا کرتے کہا گھر واپس لوٹنے پر راولپنڈی کے عوام کو خوش آمدید کہتے ہیں۔ گزشتہ روز ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں مسلم لیگ (ن) نے راولپنڈی میں دیگر سیاسی جماعتوں کا صفایا کرتے ہوئے سادہ اکثریت حاصل کرلی۔ مسلم لیگ (ن) کی کامیابی پر مریم نواز نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حمایت پر راولپنڈی کے عوام کا شکریہ گھر واپس لوٹنے پر راولپنڈی کے عوام کو خوش آمدید کہتے ہیں۔ 

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...