اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) باخبر ذرائع سے معلوم ہوا وزیراعظم محمد نوازشریف کی ہدایت پر مسلم لیگ (ن) کے سیکرٹری جنرل اقبال ظفر جھگڑا نے مسلم لیگ (ن) پارلیمانی کمیٹی کا غیرمعمولی اجلاس آج 11 بجے دن طلب کر لیا ہے۔ اجلاس حالیہ بلدیاتی انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کی جانب سے ٹکٹوں کی تقسیم اور مسلم لیگ (ن) کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم محمد نوازشریف نے لندن میں قیام کے دوران اقبال ظفر جھگڑا کو ہدایت کی کہ وہ اسلام آباد مسلم لیگ (ن) میں اختلافات ختم کرائیں۔ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) کا اجلاس خاصا ہنگامہ خیز ہوگا۔ ایک دوسرے پرالزام تراشی کا امکان ہے۔