اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) اسلام آباد میٹروپولٹن کارپوریشن کے آزاد منتخب ہونے والے 3 چیئرمینوں اور 3وائس چیئرمینوں نے پاکستان مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کرلی۔ شمولیت اختیار کرنے والوں میں یونین کونسل نمبر30جی 7 کے نومنتخب چیئرمین چودھری نعیم علی اور وائس چیئرمین ندیم اقبال نے شامل ہونے کا اعلان کردیا۔ یونین کونسل جھنگی سیداں کے نومنتخب چیئرمین حاجی گلفراز اور وائس چیئرمین ملک مہربان اور یونین کونسل سرائے خربوزہ کے نومنتخب چیئرمین حاجی اعظم خان اور وائس چیئرمین چودھری نثار شامل ہیں۔ انہوںنے اس بات کا اعلان وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چودھری‘ قومی اسمبلی کے رکن ملک ابرار اور انجم عقیل کی موجودگی میں کیا۔ مسلم لیگ (ن) کو میٹروپولیٹن کارپوریشن کے ہاؤس میں سادہ اکثریت حاصل ہوگئی ہے۔ پیر عزیز الرحمن ہزاروی اور مولانا فضل الرحمن خلیل نے آزاد چیئرمینوں کی مسلم لیگ (ن) میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔
اسلام آباد میٹرو پولیٹن کارپوریشن کے 3آزاد منتخب چیئرمین مسلم لیگ (ن) میں شامل
Dec 07, 2015