سرگودھا (نامہ نگار) گورکن نے چائے نہ دینے پر بیوی کو تیزدھار آلے سے قتل کر دیا اور فرار ہو گیا۔ تھانہ اربن ایریا پولیس کے مطابق علی پارک کے رہائشی گورکن نیامت نے اپنی بیوی آسیہ بی بی کو بروقت چائے بنا کر نہ دینے پر مشتعل ہو کر تیز دھار آلے سے وار کرکے شدید زخمی کر دیا جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی۔ مقتولہ کی دو سالہ بیٹی اور پانچ ماہ کا ایک شیر خوار بیٹا بھی ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔