ممبئی (نیوز ڈیسک) ممبئی ہائیکورٹ ہٹ اینڈ رن کیس میں 5 سال قید کی سزا کیخلاف اداکار سلمان خان کی اپیل پر فیصلہ اسی ہفتے سنائیگی۔ واضح رہے کہ اس مقدمہ میں سیشن عدالت نے سلمان خان کو مئی میں 5 سال قید کی سزا سنائی تھی جس کیخلاف سلمان خان نے ممبئی ہائیکورٹ میں اپیل دائر کی عدالت نے سزا معطل کرتے ہوئے اپیل کی سماعت مکمل کرلی اور فیصلہ 2 روز قبل محفوظ کرلیا تھا۔ مقدمہ کے مطابق سلمان خان پرالزام ہے کہ انہوں نے 2002ء میں ممبئی میں فٹ پاتھ پرسوئے لوگوں پر گاڑی چڑھا دی تھی۔ اس حادثے میں ایک شخص ہلاک اور 4 شدید زخمی ہوگئے تھے۔
’’ہٹ اینڈ رن کیس‘‘ ممبئی ہائیکورٹ 5 سال قید کیخلاف سلمان خان کی اپیل پر فیصلہ اسی ہفتے سنائے گی
Dec 07, 2015