گجرات: گھریلو حالات سے تنگ ماں بیٹی کی خودکشی، فیصل آباد میں خاتون کی خودسوزی کی کوشش

Dec 07, 2015

گجرات/ فیصل آباد (نامہ نگار+ نمائندہ خصوصی) گجرات میں گھریلو حالات سے پریشان ماں بیٹی نے خودکشی کر لی۔ فیصل آباد میں خاتون نے خود پر پٹرول چھڑک کر آگ لگا لی جبکہ 5 افراد کی خودکشی کی کوشش۔ تفصیل کے مطابق گجرات میں کڑیانوالہ کے نواحی موضع دھمتل کی زاہد بی بی اور اُسکی جواں سالہ بیٹی نے گھریلو حالات کیوجہ سے تنگ آکر زہر کھا لیا جس سے دونوں کی موت ہو گئی۔ اہل علاقہ کے مطابق واقعہ کو خودکشی کا رنگ دیا جا رہا ہے۔ تھانہ کڑیانوالہ کے مطابق لواحقین نے قانونی کارروائی کرنے سے انکار کیا جس پر انہیں تدفین کی اجازت دید ی گئی۔ چک نمبر 77 لوہکے کی رہائشی (ش) نے اپنے شوہر حفیظ سے ہونے والے جھگڑے سے دلبرداشتہ ہو کر پٹرول چھڑک کر خود کو آگ لگا لی جسے ریسکیو 1122 نے تشویشاک حالت میں الائیڈ ہسپتال منتقل کر دیا جبکہ 62 ج۔ ب چنیکے کے رہائشی عبدالرحمان نے تیزاب پی لیا۔ صدر بازار غلام محمد آباد کے قمر عباس نے نوکری نہ ملنے کی وجہ سے زہر کھا لیا۔ پرتاب نگر کی (س) اور سدھار کے وحید نے بھی زہریلی اشیاء کھالیں۔ تمام متاثرین کا ہسپتال میں علاج معالجہ جاری ہے۔

مزیدخبریں