پی آئی اے کو کمپنی بنانے کے خلاف پیپلزیونٹی کا مظاہرہ، آج سے 2گھنٹے ہڑتال ہوگی

کراچی (نوائے وقت رپورٹ/بی بی سی) پی آئی اے کو پبلک لمیٹڈ کمپنی بنانے کے خلاف سابقہ سی بی اے یونین پیپلز یونٹی نے ہیڈ آفس پر احتجاج کیا، مظاہرین نے صدارتی آرڈیننس کو مسترد کرتے ہوئے کہا اسے قومی اسمبلی سے منظور کرایا جائے پیپلز یونٹی کے کارکنوں نے ایئر لائن کی نجکاری کے خلاف نعرے لگائے، مظاہرے کی وجہ سے چیئرمین پی آئی اے کی پریس کانفرنس تاخیر کا شکار ہوئی۔ نجکاری روکنے کیلئے حکمران جماعت کی ایئر لیگ سمیت دیگر تنظیموں نے اتحاد کرلیا ہے آج سے ملک بھر کے دفاتر میں ملازمین دو گھنٹے کی ہڑتال کریں گے ۔ بی بی سی کے مطابق پی آئی اے چیئرمین ناصر جعفر نے کراچی میں ایک پریس کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے بتایا اب پی آئی اے پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز کارپوریشن لمیٹڈ بن جائے گی جو انٹرنیشنل ایئر لائنز کارپوریشن کے تمام اثاثے، ذمہ داریوں، معاہدوں کی وارث ہوگی۔ ناصر جعفر نے مزید کہا اسی آرڈیننس کے تحت پی آئی اے کے تمام ملازمین موجودہ عہدوں پر ہی نئی کمپنی میں کام کرتے رہیں گے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...