پاکستان کو سول جوہری تعاون کیلئے سخت امتحان سے گزرنا ہوگا: امریکی رکن پارلیمنٹ

واشنگٹن (آئی این پی) ٹیکساس سے امریکی ری پبلکن کے رکن پارلیمنٹ نے امریکہ کی پاکستان سے متعلق پالیسی کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اوباما انتظامیہ کے پاکستان کو مالی امداد فراہم کرنے کے فیصلے پر سوال اٹھایا ہے، امریکی قانون سا ز کا کہنا ہے پاکستان اور امریکہ کے درمیان سول نیوکلیئر ڈیل کیلئے بہت زیادہ جانچ پڑتال کی ضرورت ہے کیونکہ پاکستان کے دہشتگرد گروپوں کے ساتھ قریبی روابط اور حسا س جوہری ٹیکنالوجی کے پھیلائو کی طویل تاریخ رہی ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق دہشتگردی، عدم پھیلائو اور تجارت کے حوالے سے خارجہ امور کی ذیلی کمیٹی کے چیئرمین کانگریس مین ٹیڈپوئے کا کہنا تھاکہ پاکستان کو امریکہ کے ساتھ سول جوہری تعاون کیلئے سخت امتحان سے گزرنا ہوگا۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ پاکستان کے حقانی نیٹ ورک اور طالبان کے ساتھ تعلقات ہیں یہ دہشتگرد گروپ امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہیں۔ 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...