سندھ حکومت نے رینجرز اختیارات کی مدت میں توسیع 20 ارب کی ادائیگی سے مشروط کر دی: ذرائع

اسلام آباد (سجاد ترین/ خبر نگار خصوصی) سندھ میں رینجرز کے خصوصی اختیارات میں توسیع کے معاملہ پر وفاق اور سندھ حکومت کے درمیان اتوار اور پیر کی درمیانی رات رابطے جاری رہے حکومت سندھ کو وفاق سے شکایت ہے کہ وزیراعظم نوازشریف نے کراچی آپریشن کے ساتھ 20ارب روپے دینے کا وعدہ کیا تھا مگر وہ پورا نہیں کیا گیا جس سے سندھ حکومت کے مسائل میں اضافہ ہو رہا ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ سندھ حکومت نے رینجرز کے خصوصی اختیارات میں توسیع کے معاملہ کو 20ارب روپے کی ادائیگی سے مشروط کردیا ہے۔ وزیراعظم نوازشریف نے 20ارب روپے کی ادائیگی کی یقین دہانی کروا دی تو وزیراعلی سندھ رینجرز کے خصوصی اختیارات میں توسیع کردیں گے اس حوالے سے اتوار کو وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ سے ٹیلی فون پر رابطہ بھی کیا ہے اور سندھ میں رینجرز کے خصوصی اختیارات میں توسیع کے معاملہ پر بات چیت کی ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ ایم کیو ایم کا بھی وزیراعلیٰ پر شدید دبا¶ ہے کہ سندھ میں رینجرز کے خصوصی اختیارات میں توسیع نہ کی جائے اور رینجرز کو سندھ کی سکیورٹی تک محدود کیا جائے۔ سندھ حکومت کے ایک عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ اگر وزیراعلیٰ نے رینجرز کے خصوصی اختیارات میں توسیع کی منظوری نہ دی تو وفاق رینجرز کو واپس طلب کرسکتا ہے جس سے کراچی آپریشن کے تمام مقاصد ختم ہوجائیں گے لہذا وفاق اور سندھ حکومت کے درمیان کوئی درمیانی راستہ نکل آئے گا اور سندھ میں رینجرز کے خصوصی اختیارات میں توسیع ہوجائے گی۔ دریں اثنا نجی ٹی وی کے مطابق رینجرز کے اختیارات کی مدت اور دیگر امور پربات چیت کی گئی۔ سندھ حکومت نے ٹارگٹڈ آپریشن کی مد میں خرچ 20 ارب روپے مانگ لئے، چودھری نثار نے سندھ حکومت کو فنڈز فراہمی کی یقین دہانی کرا دی۔
نثار

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...