نیلم(اے این این)بھارتی فوج نے ایک بار پھر کنٹرول لائن پر نیلم کے گریز سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ کر دی تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا،پاک فوج کا منہ توڑ جواب ،دشمن کی توپیں خاموش ہو گئیں۔ تفصیلات کے مطابق ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب بھارتی فوج نے وادی نیلم کے گریز سیکٹر میںبلا اشتعال فائرنگ کی اور سول آبادی کو بھاری ہتھیاروں سے نشانہ بنایا ۔ پاک فوج نے بھرپور جواب دے کر دشمن کی گنوں کو خاموش کرادیا۔بھارتی فائرنگ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔دوسری جانب بھارتی فوج نے روایتی الزام تراشی کا سہارا لیتے ہوئے کہا ہے کہ فائرنگ میں پہل پاک فوج نے کی اور بانڈی پورہ میں سرحدی علاقے کو نشانہ بنایا گیا۔ بھارتی فوج نے جوابی کارروائی کی ہے واضح رہے بھارت کی جانب سے بلااشتعال فائرنگ ایسے وقت کی گئی جب ایک روز بعد اسلام آباد میں افغانستان سے متعلق ہارٹ آف ایشیاءکانفرنس کا انعقاد کیا جا رہا ہے اور اس میں بھارت کی وزیر خارجہ سشما سوراج بھی شرکت کر رہی ہیں۔بھارتی وزیر خارجہ کی آمد سے قبل بھارتی فوج نے ماحول کو خراب کرنے کی کوشش کی ہے۔
بھارتی فائرنگ