اسلام آباد (عاطف خان/ نیشن رپورٹ) پابندی کے باوجود یو ٹیوب کی ویب سائٹ کئی شہروں میں بدستور بحال رہی۔ ایک روز قبل پی ٹی سی ایل ذرائع نے کہا تھا کہ فلٹرز اپ ڈیٹ کرنے کے باعث یو ٹیوب عارضی طور پر بحال ہوگئی ہے۔ واضح رہے یو ٹیوب ستمبر 2012ءسے پاکستان میں بند ہے۔ یو ٹیوب کراچی، اسلام آباد اور راولپنڈی میں بحال رہی۔ بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک کو انٹرنیٹ سے ملانے والی 4 سب میرین کیبلز میں سے ایک کی مرمت کی جا رہی ہے۔
یو ٹیوب