عمران، شیخ رشید کے بلے باز ”کلین بولڈ“ بلدیاتی الیکشن نے کپتان کی اننگز ”دی اینڈ“ کردی: پرویز رشید

Dec 07, 2015

اسلام آباد (نیوز ایجنسیاں) وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ بلدیاتی الیکشن نے کپتان کی اننگز کا ”دی اینڈ“ کر دیا، اب عمران قومی اسمبلی کی رکنیت سے مستعفی ہو جائیں اور این اے 56 میں دوبارہ الیکشن کرائے جائیں، راولپنڈی والوں نے عمران اور شیخ رشید کے بلے بازوں کو کلین بولڈ کر دیا اور الزام تراشی کی سیاست کو مسترد کر دیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں گلگت بلتستان کی یوم آزادی کی تقریب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ عمران خان زمان پارک، میانوالی اور بنی گالہ کے بعد قومی اسمبلی کے اپنے حلقے این اے 56سے بھی ہار چکے ہیں۔ سندھ کے عوام نے بھی عمران کی الزام تراشی اور احتجاج کی سیاست کو مسترد کر دیا۔ پرویز رشید نے کہا کہ راجا بشارت کے بھانجے کے قاتل کسی بھی سیاسی جماعت سے وابستہ ہوئے، انہیں گرفتار کریں گے۔ انہوں نے عمران فاروق قتل کیس پر سوال یہ کہہ کر ٹال دیا کہ اس کا جواب وزیر داخلہ ہی دے سکتے ہیں۔ عوام نے دھرنا سیاست کو مستردکر دیا ہے ¾ منفی سیاست کر نے والے عوام کی خدمت اور پاکستان کی ترقی کا سوچیں ¾ پاکستان ترقی کی راہ پرگامزن ہے ¾ 2018تک لوڈشیڈنگ ¾ دہشتگردی سمیت تمام مسائل پر قابو پالیا جائیگا ۔ ایک انٹرویو میں وزیر اطلاعات نے کہاکہ بلدیاتی انتخابات میں ایک بار پھر عوا م نے مسلم لیگ (ن)کی پالیسیوں پر بھرپور اعتماد کرتے ہوئے دھرنا سیاست کو مسترد کر دیا ہے۔
پرویز رشید

مزیدخبریں