عمران فاروق کیس میں الطاف کا نام معظم کے بیان کے بعد سامنے آیا، جے آئی ٹی میں انکشاف

اسلام آباد(اے این این) عمران فاروق قتل کیس میں الطاف حسین کا نام معظم علی کے بیان کے بعد سامنے آیا۔نجی ٹوی کے مطابق عمران فاروق قتل کیس میں جے آئی ٹی کی رپورٹ میں اہم انکشافات سامنے آئے ہیں۔ جے آئی ٹی رپورٹ کے مطابق الطاف حسین کا نام معظم علی کے بیان کے بعد سامنے آیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق جے آئی ٹی کی رپورٹ می اہم انکشافات سامنے آئے ہیں۔ جے آئی ٹی رپورٹ کے مطابق محسن اور کامران کے برطانیہ جانے کے انتظامات افتخار حسین نے کئے تھے۔ معظم علی نے کامران اورمحسن کو برطانیہ جانے میں مدد دی تھی۔ معظم نے کامران کاشف اورمحسن علی کے اکاونٹس میں اپنی رقم ظاہر کی۔ رقم اکاونٹس میں ظاہر کی، اسکا مقصد دونوں ملزموں کیلئے برطانوی ویزے کا حصول تھا۔ معظم علی نے دونوں ملزموں کو اپنی کلیئرنگ ایجنسی کا ملازم ظاہر کیا۔ محمد انور نے معظم علی سے رابطہ کر کے اہم کام کی ذمہ داری سونپی تھی۔ خالد شمیم سارے عمل میں رابطوں کا کام کرتا رہا۔
جے آئی ٹی

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...