؎لاہور(خبرنگار) انجمن تاجران لاہور کے صدر مجاہد مقصود بٹ نے کہا کہ تاجر ابھی ودہولڈنگ ٹیکس کے خلاف ہی جدوجہد کررہے تھے کہ حکومت نے 40 ارب کے نئے ٹیکس لگا کر تاجروں کیلئے مشکلات میں اضافہ کردیا ہے، اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ انجمن تاجران نے ودہولڈنگ ٹیکس کے خلاف تحریک کا اعلان کیا تو حکومت نے تاجروں سے بدلہ لینے کیلئے 40ارب کے نئے ٹیکس لگا دیئے جس سے ملک بھر میں مہنگائی کی نئی لہر دوڑ گئی ہے ۔
حکومت نے تاجروں سے بدلہ لینے کیلئے 40ارب کے ٹیکس لگائے: مجاہد مقصود
Dec 07, 2015