کراچی میں سونمیانی رینج میں پاک فضائیہ کی مشقوں کا اہتمام کیا گیا. پاک فضائیہ کے شاہینوں نے شاندار کرتب دکھائے.وزیراعظم نواز شریف، ائیرچیف مارشل سہیل امان، وزیر دفاع اور وزیر اعلی سندھ قائم علی شاہ سمیت عسکری اور سیاسی قیادت نے مشقوں کا جائزہ لیا۔
طیاروں کی گھن گرج، الٹنا پلٹا، پلٹ کر جھپٹنا. پاکستانی شاہینوں نے کراچی کی فضاؤں میں رنگ بکھیر دئیے. لڑاکا طیاروں نے انتہائی مہارت کے ساتھ اپنے اہدف کو نشانہ بنایا.
مشقوں میں پاک فضائیہ کے مشاق، ایف سولہ، جے ایف سیون تھنڈر، ائیرسرویلنز ، اباکس طیاروں نے شاندار مہارت کا مظاہرہ کیا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی ائیر چیف مارشل مجاہد انور نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک فضائیہ اندرونی وبیرونی خطرات سےنمٹنےکیلئےپوری طرح تیارہے،.پاکستان کے جے ایف 17طیارے پوری طرح آپریشنل ہیں. آپریشن ضرب عضب میں پاک فضائیہ نےدہشتگردوں کوبھاری نقصان پہنچایا. ان کا کہنا تھا کہ ضرب عضب کےتحت دہشتگروں کیخلاف کارروائی جاری رہیں گی۔