وائٹ ہاؤس میں قوم سے خطاب کرتےہوئے امریکی صدر باراک اوباما کا کہنا تھا کہ آزادی خوف سے کہیں زیادہ طاقتور ہے. اس بات کا کوئی اشارہ نہیں ملا کہ کیلیفورنیا کے حملہ آور کسی غیر ملکی شدت پسند تنظیم کے اشارے پر کام کر رہے تھے۔ امریکی صدر کا کہنا تھا کہ شدت پسند امریکی معاشرے میں موجود امتیاز کا فائدہ اٹھا رہے ہیں۔ امریکہ دہشت گردی کے اس بڑھتے ہوئے خطرے پر قابو پا لے گا لیکن امریکیوں کو اس جنگ کو اسلام اور امریکہ کے درمیان جنگ نہیں سمجھنا چاہیے اور نہ ہی ایک دوسرے کے خلاف ہونا چاہیے۔ باراک اوباما کا کہنا تھا کہ اگر ہم دہشت گردی کو شکست دینا چاہتے ہیں تو ہمیں مسلم کمیونیٹیز کو اپنے مضبوط ترین اتحادیوں کے طور پر ساتھ رکھنا ہوگا نہ کہ ہم انھیں شک اور نفرت کا شکار بنا کر دور دھکیل دیں۔ داعش اسلام کی ترجمان نہیں، وہ امریکیوں کو مسلمانوں کے خلاف کرنا چاہتے ہیں. امریکی صدر نے داعش کوقاتل اور ٹھگ گروہ کا نام دیتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی حقیقی خطرہ ہے لیکن ہم سب مل کر اس پر قابو پائیں گے۔ امریکہ میں انتہاپسندی کی جانب مائل ہونے والے افراد کے لیے اسلحے کے حصول کو مشکل بنانے کی ضرورت ہے۔ انھوں نے کانگریس پر زور دیا کہ وہ کسی بھی ایسے فرد کے لیے اسلحے کی خریداری مشکل بنا دے جس کا نام نو فلائی لسٹ میں شامل ہو۔
دہشت گردی کو شکست دینے کیلئے ہمیں مسلم کمیونیٹیز کو مضبوط ترین اتحادیوں کے طور پر ساتھ رکھنا ہوگا: امریکی صدرباراک اوباما
Dec 07, 2015 | 15:50