اسلام آباد(اسٹاف رپورٹر)پاکستان اور لٹویا کے درمیان سالانہ مشاورت کا دور گزشتہ روز یہاں دفتر خارجہ میںمنعقد ہوا۔دفتر خارجہ کے مطابق اس موقع پر پاکستان اور لٹویا کے دو طرفہ تعلقات، باہمی تعاون کے امکانات اور اقوام متحدہ میں تعاون کے امور سمیت علاقائی و عالمی سلامتی کے معاملات پر غور کیا گیا۔ لٹویا کے وفد نے مشیر خارجہ سرتاج عزیز کے ساتھ بھی ملاقات کی جنہوں نے دونوں ملکوں کے درمیان معاشی تعاون بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔ مہمان وفد نے نیوکلئیر سنٹر آف ایکسیلینس کا بھی دورہ کیا۔
پاکستان اور لٹویا