لاہور (خصوصی نامہ نگار)تحریک منہاج القرآن کی سالانہ عالمی میلاد کانفرنس مال روڈ پر ہو گی ۔ سربراہ عوامی تحریک ڈاکٹر محمد طاہر القادری کانفرنس سے خطاب کریں گے ۔ مال روڈ کے دونوں اطراف کی عمارتوں کو رنگ برنگے برقی قمقموں سے سجایا جائے گا ۔ان خیالا ت کا اظہار سیکرٹری میلاد مہم 2016 جواد حامد نے گفتگو کرتے ہوئے کیا