اسلام آباد(خصوصی نمائندہ)الیکشن کمیشن نے عمران خان اور جہانگیر ترین کی نااہلی سے متعلق درخواستوں کے قابل سماعت ہونے سے متعلق سماعت 19دسمبر کو مقرر کردی۔منگل کوچیف الیکشن کمشنرکی سربراہی میں5 رکنی کمیشن نے درخواستوں کی سماعت کی، عمران خان کی نااہلی کے لئے درخواست شاہ نوازڈھلوں جبکہ جہانگیرترین کی نااہلی کےلئے2الگ الگ درخواستیں ملک خلیل احمد اوربلال بھٹہ کی جانب سے دائر ہیں۔عمران خان اور جہانگیر ترین کے وکلا نے درخواستیں سماعت کے لیے مقررکرنے کی مخالفت کی۔