لاہور (خصوصی نامہ نگار) جے یوآئی (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمن پتے کی پتھری کے آپریشن کیلئے اتفاق ہسپتال میں داخل ہیں جہاں ڈاکٹروں نے ان کا تفصیلی طبی معائنہ کیا۔ گزشتہ روز انہوں نے ظفر علی خان روڈ پر واقع نجی ہسپتال سے بھی مختلف ٹیسٹ کرائے، ان ٹیسٹوں کی رپورٹس کی روشنی میں ڈاکٹرز فضل الرحمن کے پتے کی پتھری کے آپریشن کا حتمی فیصلہ کریںگے۔