لا ہور (نامہ نگار) مدرسے کے قاری نے غیر حاضری پر 14سالہ طالب علم کو شدید تشدد کا نشانہ بنا ڈالا اور مبینہ طور پر زیادتی کی کوشش بھی کی۔ بتایا جاتا ہے کہ برکی کے علاقے منڈیانوالہ کے رہائشی اسلم کا 14 سالہ بیٹا عدیل گاؤں کے ایک مدرسہ میں زیر تعلیم تھا۔ جسے گزشتہ روز قاری عاصم نے غیر حاضر ہونے پر گھر سے بلا کر شدید تشدد کا نشانہ بنا ڈالا اور مبینہ طور پر زیادتی کی کوشش بھی کی۔ پولیس نے بچے کے والد کی درخواست پر قاری عاصم سمیت تین افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔