لاہور(وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے ارکان اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافے کیخلاف درخواست کے قابل سماعت ہونے پر مزید دلائل طلب کرتے ہوئے درخواست کو اسی نوعیت کی دیگر درخواستوں کے ساتھ یکجا کرنے کی ہدایت کر دی۔ جسٹس شمس محمود مرزا نے غازی علم الدین ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ ارکان اسمبلی کی تنخواہوں میں ڈیڑھ سو گنا اضافہ کر دیا گیا ہے جو غیرقانونی ہے۔