کراچی (نوائے وقت رپورٹ) کراچی میں تلف کی جانے والی شراب پر لُٹ مچ گئی۔ افسران کے چلے جانے کے بعد کسٹم اور پولیس اہلکاروں میں شراب کی بچی کھچی بوتلیں چننے کا مقابلہ شروع ہو گیا۔ کسی نے بوتلیں کپڑوں میں چھپائیں تو کسی نے پولیس موبائل میں سجائیں۔ کسٹم حکام کا کہنا ہے کہ شراب کی سمگلنگ میں ملوث کسی بھی ملزم کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔ کسٹم حکام نے غیر ملکی شراب کی 6 ہزار 800 سے زائد سمگل شدہ شراب کی بوتلوں پر بھاری بھرکم رولر پھرا دیا۔ ابتدائی کارروائی کے بعد جونہی بڑے افسران موقع سے روانہ ہوئے اہلکاروں نے کام دکھانا شروع کر دیا۔ اہم بات یہ ہے کہ اس ڈھیر میں بعض بوتلیں شراب سے خالی تھیں۔