کراچی: فائرنگ، تشدد، 4 افراد ہلاک، مبینہ مقابلے میں لیاری گینگ وار کمانڈر مارا گیا

کراچی (کرائم رپورٹر) کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ اور تشدد کے واقعات میں چار افراد ہلاک اور ایک شخص زخمی ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق پاک کالونی کے علاقے ریکسر لین میں اولیاء مسجد کے قریب مسلح افراد نے دو سگے بھائیوں کو فائرنگ کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں ان میں سے ایک 40 سالہ نذیر ہلاک اور دوسرا فہیم عرف وسیم زخمی ہوگیا جبکہ فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہو گئے۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کے اس واقعے میں لیاری گینگ وار کے کارندے ملوث ہیں قبل ازیں ادھر قائد آباد کے علاقے شیرپائو کالونی میں نامعلوم افراد نے ایک نوجوان کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا اور فرار ہو گئے۔ اس کے علاوہ بلدیہ ٹائون میں ایک شخص کو ڈنڈوں کے وار کر کے ہلاک کردیا گیا جبکہ سہراب گوٹھ کے علاقے سے بھی ایک شخص کی نعش ملی جسے تشدد کرکے ہلاک کیا گیا۔ علاوہ ازیں کراچی کے علاقے گلبہار میں زیر تعمیر عمارت کے قریب دستی بم حملہ کیا گیا۔ کراچی کے علاقے گلبہار فردوس کالونی میں زیرتعمیر عمارت کے قریب دستی بم حملہ ہوا ہے‘ تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔ علاوہ ازیں کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس اور رینجرز کی کارروائیوں کے دوران لیاری گینگ وار کارندوں سمیت 20ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔علاوہ ازیں لیاری کے علاقے گائوں گودام میں مبینہ پولیس مقابلے میں لیاری گینگ وار کمانڈر ہلاک ہو گیا۔ ڈی ایس پی زاہد حسین کے مطابق کمانڈر بلال عرف بھیا عزیر بلوچ گروپ کیلئے کام کرتا تھا۔ گرفتار کر لئے ملزمان خالد اور اشرف سے رینجرز کی وردی، اسلحہ، جعلی کارڈ برآمد کر لیا۔ ملزمان شہریوں کو ہراساں کرکے بھتہ خوری کرتے تھے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...