ناقص کارکردگی پر 183 اساتذہ کیخلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی کا آغاز

لاہور (لیڈی رپورٹر) پنجاب کے سرکاری سکولوں میں ناقص کارگردگی کا مظاہرہ کرنے والے183 اساتذہ کے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی کا آغاز ہو گیا ہے۔ جواب 7 روز میں جمع کرانے کا حکم دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ سکول ایجوکیشن نے اساتذہ کے خلاف کارروائی کرنے کے لیے3 رکنی کمیٹی بھی تشکیل دے دی۔ لاہور اور صوبہ بھر کے سرکاری سکولوں میں آئے روز طلبا کے بڑھتے ہوئے ڈارپ آوٹ کے باعث محکمہ سکول ایجوکیشن کی جانب سے اساتذہ کے خلاف کارروائیوں کا عمل جاری ہے جسے برقرار رکھتے ہوئے سیکرٹری سکول عبدالجبار شاہین کے حکم پر مزید 183 ہیڈ ٹیچرز کے خلاف پیڈا کے تحت کارروائی کا آغاز کیا گیا ہے جس میں اساتذہ سے طلبا کی غیر حاضری، ڈارپ آئوٹ سالانہ نتائج میں ناقص کارگردگی، پر 7 روز میں جواب طلب کیا گیا ہے۔ سیکرٹری سکول ایجوکیشن عبدالجبار شاہین نے گریڈ 17 اور 18 کے ہیڈ ٹیچر کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیاہے۔ سیکرٹری سکول ایجوکیشن نے اساتذہ کے خلاف پیڈا ایکت کے خلاف کارروائی کے لیے 3 رکنی کمیٹی بھی بنادی ہے۔کمیٹی میں ایڈیشنل ڈی پی آئی مشتاق سیال، ڈائریکٹر ایڈمن فیض اللہ خان ہوں گے جو مذکورہ اساتذہ سے جواب طلب کرکے کے ان کے خلاف حتمی کاروائی کرینگے۔ شہر کے سرکاری سکولوں میں پرنسپل گورنمنٹ ہائی سکول ہیپی شاہد اقبال، سکول ساندہ روڈ سے محمد اسلم اور گورنمنٹ مسلم ہائی سکول سے محمد صدیق اور گورنمنٹ ہائی سکول لکھوکی سے محمد اقبال کا نام شامل ہے۔

ای پیپر دی نیشن