امریکی بھارت میں ایف 16ایف18 بنانے کی تیاری کررہا ہے:واشنگٹن پوسٹ

Dec 07, 2016

واشنگٹن (صباح نیوز+ اے ایف پی)جہاں ایک طرف نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کمپنیوں کو امریکا سے باہر نہ جانے دینے اور نوکریاں بچانے کے عزم کا اظہار کیا ہے تو وہیں دوسری طرف اوباما انتظامیہ لڑاکا طیارے بھارت میں بنانے کی تیاری کر رہی ہے۔ امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق اوباما انتظامیہ اور امریکی دفاعی صنعتیں بھارتی حکومت کے ساتھ ایک منصوبے کو حتمی شکل دینے میں مصروف ہیں۔ منصوبے کے تحت امریکا اپنے جدید ترین لڑاکا طیارے ایف 16 اور ایف 18 بھارت میں تیار کرے گا، معاہدہ طے ہونے کی صورت میں کمپنی لاک ہیڈ مارٹن اپنا ایف 16 طیارے بنانے کا مکمل پلانٹ ریاست ٹیکساس سے بھارت منتقل کرے گا۔ جس کے بعد بھارت ایف 16 لڑاکا طیارہ تیار کرنے والا واحد ملک بن جائے گا، اس سلسلے میں امریکی وزیر دفاع ایش کارٹر آئندہ ہفتے نئی دہلی جارہے ہیں۔

مزیدخبریں