راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ)بسلسلہ شہادت حضرت امام حسن عسکری ؑ مجلس عزاءو جلوس تابوت آج7 ربیع الاول، بروز بدھ ، بعد از مغربین، امام بارگاہ یاد گار حسینؑ میں منعقد ہوگا،سوز و سلام رضا کاظمی، بوتراب عسکری، فہر عباس، قاسم رضوی جبکہ علامہ رضا حیدر رضوی آف کراچی خطاب کریں گے بعد مجلس جلوس تابوت میں ممتاز نوحہ خوان وحید الحسن کمالیہ ،حسینی ماتمی دستہ، انجمن صدائے حسینی اور ماتمی سنگت مسافرہ شام راولپنڈی پرسہ داری کریں گی۔