لاہور کے 2 بڑے ریسٹورنٹ سیل، 2کو جرمانے،گوجرانوالہ، فیصل آباد میں بھی چھاپے

لاہور (نیوزرپورٹر)صوبائی وزیرخوراک بلال یٰسین نے فوڈ اتھارٹی کی ٹیم کے ہمراہ لاہور کے 5بڑے ریسٹورنٹس پر چھاپے مارے اور 2کو سیل‘ ایک کو 3لاکھ روپے جرمانہ اور 2کو بہتری کے لئے وارننگ جاری کر دی گئی۔جوہرٹائون میں فاروق کیٹرنگ اور حافظ ریسٹورنٹ کو سیل کر دیا۔ وفاقی کالونی میں ڈوسے بیکرز‘ اللہ ہو چوک میں گراٹوجلیبی اینڈ فش کارنر جنرل ہسپتال میں منج انٹرنیشنل کیفے ٹیریا جوڑہ پل پر یا علی مدد ہوٹل ‘ رحمن مرغ چنے ‘ کاشی نان شاپ کو‘ بند روڈ پر لاثانی مٹن چنے اور ‘ اللہ ہو ہوٹل کو جرمانے کیا۔ فیصل آباد میں چوہدری فوڈزسلانٹی فیکٹری کوسیل ،سمن آباد میں رائل سویٹس اینڈ بیکرز کو جرمانہ کیا گیا۔ گوجرانوالہ میں ماشاء اللہ ملک شاپ کو ‘ المدینہ ہوٹل ‘عامر چرغہ ‘ گورمے بیکرز اور شاہ جی برگر کو جرمانے کئے گئے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...