لاہور(کامرس رپورٹر) انڈس موٹر کمپنی نے دو گاڑیوں کے نئے ماڈ ل متعارف کردیئے ہیں جو ہائی لکس ریوو اور فورچیونر کے تبدیل شدہ جدید ماڈل ہیں۔ تقریب لاہور میں ہوئی جس میں میڈیا، صارفین ، ڈیلرز اور کمپنی انتظامیہ کی بڑی تعداد موجود تھی۔اس موقع پر چیف انجینئر ہائی لکس اور فورچیونر، ایچ ناکاجیما نے کہا کہ ’’ ہائی لکس اور فورچیونر کی تیاری میں ہم نے اس کے ڈیزائن پر خصوصی توجہ دی ہے ۔