رملہ+بیت المقدس (اے این این)فلسطینی محکمہ اوقاف ومذہبی امور کی جانب سےجاری کردہ بیان کی ایک میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ ماہ نومبر کے مہینے میں یہودی شرپسندوں کے ہاتھوں فلسطین میں مقدس مقامات کی بے حرمتی کے 95 واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔ ان میں سب سے زیادہ واقعات بیت المقدس میں مقدس مقامات اور مسجد اقصی کی بے حرمتی کے ہیں۔ اس کے علاوہ صہیونی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں واقع تاریخ جامع مسجد الابراہیمی میں 48 بار اذان دینے پر پابندی عائد کی گئی۔بیان میں کہا گیا ہے کہ صہیونی فوج نے مسجد النبی صموئیل کی جنوب مشرقی سمت میں سیمٹ کے بلاک کھڑے کرکے مسجد کی طرف جانے کی راہ بند کی۔ اس کے علاوہ بیت المقدس میں صور باھر کے مقام پر مسجد الفاروق کے سامان کی توڑپھوڑ کی گئی، مسجد ابراہیمی کے قریب واقع الابراہیمی سٹڈیم کو یہودیانے کی کوششیں بھی نومبر میں شروع کی گئی ہیں۔ صہیونی حکومت500 مربع میٹر پربنے الابراہیمی سٹیڈیم کو قبضے لینے کے لیے کوشاں ہے۔ یہاں پر صہیونی حکومت ایک یہودی معبد کی تعمیر کے ساتھ ساتھ کئی دوسرے مراکز تعمیر کرنا چاہتی ہے۔دریں اثناءاسرائیلی حکومت نے مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کی راہ مزید ہموار کر دی ہے۔ فلسطینی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی پولیس نے مسجد اقصیٰ میں تلمودی تعلیمات کے مطابق مذہبی رسومات کی ادائیگی کی آڑ میں داخل ہونے والے یہودی آباد کاروں کے اوقات میں مزید اضافہ کردیا ہے۔
اسرائیلی حکام نے نومبرمیں 95 بار بیت المقدس کی بیحرمتی کی : فلسطینی محکمہ اوقاف
Dec 07, 2016