لاہور (نمائندہ سپورٹس+سپورٹس رپورٹر) چیئرمین پشاور زلمی جاوید آفریدی نے لاہورمیں لندن کے مئیر صادق خان سے ملاقات کی۔ ملاقات میں پاکستان اور برطانیہ کے درمیان کھیلوں کے ذریعے دونوں ملکوں کے عوام کو قریب لانے، اکنامک کوریڈور اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ صادق خان کا کہنا تھا کہ پشاور زلمی اور زلمی فاؤنڈیشن کا کام متاثرکن ہے، دو طرفہ سپورٹس روابط دونوں ملکوں کو مزید قریب لائیں گے۔ جاوید آفریدی نے پشاور زلمی کی شرٹ اور زلمی ٹیم کے دستخط والا بیٹ صادق خان کو پیش کیا اور پاکستان سپر لیگ کے میچ دیکھنے کے لیے یوااے ای اور پاکستان آنے کی دعوت دی۔
چیئرمین پشاور زلمی جاوید آفریدی کی مئیر لندن صادق خان سے ملاقات
Dec 07, 2017