بھٹہ مالکان کو جبری مشقت کے خاتمہ اور متعلقہ قوانین پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت

فیصل آباد(اے پی پی )بھٹہ مالکان کو جبری مشقت کے خاتمہ اور متعلقہ قوانین پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت کی گئی ہے اور کہاگیاہے کہ بھٹہ مالکان اور مزدور افہام و تفہیم سے کاروباری اور روزگار کی سرگرمیاں جاری رکھیں ۔ ڈپٹی کمشنر فیصل آبادسلما ن غنی نے کہا کہ آجر اور اجیر کے مابین خوشگوار تعلقات سے معاشی سرگرمیوں کو فروغ حاصل ہوتا ہے لہٰذا اس سلسلہ میں دونوں فریقین کو ایک دوسرے کے مفادات اور حقوق کا خیال رکھنا چاہئے ۔انہوں نے کہا کہ جبری مشقت کے خاتمہ کے قانون کے نفاذ پر سختی سے عملدرآمد کرایاجائے گااس لئے بھٹہ مالکان متعلقہ قوانین کی پاسداری کریں۔ انہوں نے کہا کہ بھٹہ مزدوروں کی فلاح و بہبود اور بھلائی کے سلسلے میں ضروری اقدامات بھی کئے جائیں گے ۔ 

ای پیپر دی نیشن