اسلام آباد (آئی این پی) لوڈشیڈنگ شیڈول کی خلاف ورزی پر 2 چیف انجینئرز سمیت لیسکو، پیسکو، سیپکو،گیپکو،حیسکواور ایسکو تقسیم کار کمپنیوں میں 15 افسر وں کو معطل کردیا گیا۔ گزشتہ روز ترجمان پاور ڈویژن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پیسکو کے آپریشنل ڈائریکٹر اقبال خان مروت، سیپکو کے آپریشنل ڈائریکٹر سید محبت شاہ، پیسکو کے ڈپٹی ڈائریکٹر پاور ڈسٹری بیوشن سنٹر اختر حسین بھی لوڈشیڈنگ شیڈول کی خلاف ورزی پر معطل کردیئے گئے۔ ترجمان پاور ڈویژن کے مطابق پیسکو کے اسٹنٹ انجینئر صدیق احمد، پیسکو مین گرڈ سٹیشن انچارج حسیب اللہ اور عبداللہ ،گیپکو مین گرڈ سٹیشن انچارج طاہر حسین شاہ ،آئیسکو کے گرڈ سٹیشن انچارج محمد مسکین اور غلام عباس، حیسکو مین گرڈ انچارج اللہ دینو سولنگی بھی معطل کردیئے گئے۔
لوڈشیڈنگ شیڈول کی خلاف ورزی،لیسکو، پیسکو سیپکو،گیپکو،حیسکواور ایسکو کے 15 اہلکار معطل
Dec 07, 2017