نئی دہلی (نیٹ نیوز) بابری مسجد کی شہادت کو 25 برس مکمل ہو گئے۔ اس موقع پر مسلمانوں نے یوم سیاہ منایا اور کاروبار بند رکھا جبکہ کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ایودھیا میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے۔ بابری مسجد تنازعے میں حق ملکیت کے مقدمے کی حتمی سماعت سپریم کورٹ میں شروع ہونا تھی تاہم بعض وجوہات کی بنا پر عدالت نے 8 فروری 2018ء تک کے لئے سماعت ملتوی کر دی ہے۔