حافظ آباد/ وینکے تارڑ (نمائندہ نوائے وقت+ نامہ نگا)نواحی گائوں چھنی گھلا کی رہائشی شہناز بی بی کا اپنے گھر جھگڑا ہوا جس پر اس نے اپنی تین سالہ بیٹی زارا ارشد کے ہمرا ہ قادر آباد نہر میں چھلانگ لگا کر خو دکشی کر لی۔مقامی افراد نے ماں بیٹی کو بچانے کی کوشش کی لیکن وہ گہرے پانی میں ڈوب گئیں۔ریسکیو 1122کی غوطہ خور ٹیمیں نہر سے نعشوں کی تلاش کیلئے ریسکیو آپریشن کر رہی ہیں۔پولیس ذرائع کے مطابق شہناز بی بی نے گھریلو جھگڑے کی وجہ سے اپنی بیٹی کے ہمراہ نہر میں چھلانگ لگا کر خود کشی کی تاہم دونوں کی نعشیں نہ مل سکیں۔ تلاش کا کام اگلے روز کیلئے معطل کردیا گیا۔