ایس پی تشدد کیس: عمران خان تھانہ سیکرٹریٹ پیش، بیان ریکارڈ کرا دیا

اسلام آباد (صباح نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ایس ایس پی تشدد کیس میں انسداد دہشت گردی عدالت کے حکم پر پولیس کے سامنے پیش ہو کر چار مقدمات میں بیان ریکارڈ کروا دیا۔ عمران خان اتوار کے روز تھانہ سیکرٹریٹ میں تفتیشی آفیسر کے روبرو پیش ہو کر بیان ریکارڈ کروائے۔ بیان میں عمران خان نے کہا مقدمات جھوٹ پر مبنی ہیں اور سیاسی نوعیت کے ہیں۔ عمران خان تفتیشی افسر انیس اکبر کو تحریری بیان دے کر چلے گئے۔ عمران خان تھانہ سیکرٹریٹ صرف دو منٹ کیلئے آئے ۔واضح رہے کہ یہی بیان پہلے عمران خان کے وکیل نے تفتیشی آفیسر کے پاس جمع کروایا تھا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...